جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کی مدت کتنی ہے؟ شہباز شریف کھل کر بول پڑے

datetime 23  اپریل‬‮  2022 |

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسنگ پرسنز کے معاملے پر بلوچ عوام کے ساتھ مل کر آواز اٹھاؤں گے، یہ مسئلہ قانون کے مطابق حل نہیں کرپاتے تو یہاں احساس محرومی رہیگا۔خضدار کچلاک قومی شاہراہ کے سیکشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

شہباز شریف نے کہا یہ (ن)لیگ یا کسی ایک جماعت کی نہیں یہ اتحادی حکومت ہے، یکجہتی اور اتفاق کے ساتھ دہشت گردی کو دوبارہ شکست دیں گے، اتحاد اور اتفاق سے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے آگے بڑھیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ سوئی سے نکلی گیس پورے پاکستان میں پہنچی یہاں کے لوگوں کو نہیں ملتی تھی، کیا ہم ہمیشہ ماضی میں جھانکتے رہیں گے یا اتحاد اور اتفاق کے ساتھ آگے بڑھیں گے، بلوچستان میں پن بجلی کے منصوبے لگ سکتے ہیں، بلوچستان کے بڑے بڑے اربوں روپوں کے منصوبے بند پڑے ہیں، تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کوخوشحالی کی سڑک بنانے میں تاخیر سے کام نہ لیں، ڈیڑھ سال میں کراچی سے چمن تک شاہراہ مکمل کرنا ہے، منصوبے کی تعمیر میں سست روی برداشت نہیں کی جائیگی، ہماری حکومت کی آئینی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے، جیسے بھی ہو اس پرجیکٹ کے لیے پیسا لے کر آئیں گے، کوئٹہ میں میٹرو بس کی فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کی جائے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پاکستان کی مایہ ناز ٹیکنیکل یونیورسٹی کا تحفہ دیں گے، غربت کم کرنے کیلئے5 لاکھ خاندانوں کے لیے پروگرام شروع کریں گے، بلوچستان کے ہونہار طلباء وطالبات کو لیپ ٹاپ دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…