اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ممبران کے استعفے ڈی سیل کردیئے ہیں، قوانین کے مطابق منظور ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ استعفے دینے والے ممبران کو وہ اپنے چیمبر میں بلائیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مستعفی ارکان سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔