جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم کا عمران خان کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا حکم

datetime 21  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی یقینی بنانے کا حکم دیدیا ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور موثر اقدامات

کی سخت ہدایت کیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی دوسری جانب وزیراعظم کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ کا چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط، عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ،وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہنگامی مراسلے کے مطابق ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے،عمران خان کی بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔وزارت داخلہ کے مراسلہ کے مطابق عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…