ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

توشہ خانہ اسکینڈل،الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو، فواد چوہدری کا احسن اقبال کو جواب

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر کہا ہے کہ کوئی اچھا الزام ڈھونڈ لو ۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے فواد چوہدری کے عمران خان کے توشہ خانے سے مہنگی جیولری بیچنے کے اعتراف کرتے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ میری گھڑی ، میری مرضی ، میں نے بیچی، بات اتنی سادہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں تحفہ میں ملی تھی وہ بازار میں بیچنے کے لیے نہیں ملی تھی۔احسن اقبال نے کہ اکہ عمران نیازی نے بازار میں گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت بیچی ہے، شرمناک کام!اس ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے لکھا کہ الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے پیر۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے خریدنا ہو اس کی قیمت لگتی ہے جو خزاے میں جمع ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے، خریدتے تو کیس نہ بنتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…