کراچی (این این آئی)کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں لائٹنگ اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ درجنوں افراد لائٹنگ اسٹینڈ پر چڑھے ہوئے ہیں، اسٹینڈ ان افراد کا وزن برداشت نہیں کرسکا اور زمین پر آگیا۔ حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔