جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

آئندہ ایسے غیر ضروری اخراجات پر ملک و قوم کا پیسہ نہ ضائع کیا جائے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قالین بچھانے پر اظہارِ برہمی

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کیلئے راول چوک کے دورے کے موقع پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے قالین بچھانے پر انتظامیہ پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران ٹریفک کو نہ روکا گیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قالین بچھانے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے غیر ضروری اخراجات پر ملک و قوم کا پیسہ نہ ضائع کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف کو راول چوک فلائی اوور کے دورے کے دوران جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کا آغاز اکتوبر 2020ء میں ہوا تھا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر پر کہا کہ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے منصوبے پر کام مکمل نہ ہو سکا، کمپنی کو نااہلی کی وجہ سے بلیک لسٹ کیوں نہیں کیا گیا؟ ماضی میں ایسے منصوبے 6 ماہ میں مکمل ہوئے، میں کئی ماہ سے یہاں سے گزر رہا ہوں، کام بند پڑا تھا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ دو ماہ سے منصوبے پر کام بند پڑا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے راول فلائی اوور میں تاخیر پر تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں معیار پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…