اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے پنجاب میں شکست دیکھ کر غنڈہ گردی شروع کردی مریم نوازبھی میدان میں آگئیں

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں شکست دیکھتے ہوئے غنڈہ گردی شرو ع کردی۔مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا کہ غنڈہ گردوں کے گروہ جس کا نام پی ٹی آئی ہے پنجاب میں اپنی شکست سامنے دیکھ کرپھر

سے غنڈہ گردی شروع کردی۔مریم نوازنے کہا کہ جتنا چاہے پھڑپھڑا لو پنجاب کا حق پنجاب کے عوام کوآج انشااللہ مل کررہے گا۔ وہ ترقی جو2018میں چھین لی گئی تھی وہ پنجاب واپس لے کررہے گا۔ وزیراعلی حمزہ شہباز انشا اللہ۔اس سے قبل پنجاب کے وزیراعلی کے انتخاب کے لیے صوبائی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر حکومتی ارکان نے حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ان پر لوٹے دے مارے۔ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری پر تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی اسپیکر سردار دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا تو ڈپٹی اسپیکر کے کرسی پر بیٹھتے ہی تحریک انصاف کے اراکین نے اسپیکر پر حملہ کردیا اور ان پر لوٹوں کی بارش کر دی۔ حکومتی اراکین اسمبلی نے ایوان میں لوٹے لہرادیے۔سیکیورٹی اہلکار دوست محمد مزاری کو بمشکل بچا کر واپس چیمبر میں لے گئے۔ حکومتی اراکین نے اسپیکر ڈائس پر قبضہ کرکے علیم خان کا جو یار ہے، غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔ ڈپٹی اسپیکر پر تشدد کیا گیا۔ حکومتی اراکین نے ڈپٹی اسپیکر کو لوٹے اور تھپٹر بھی مارے۔ اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے بال کھینچے گئے اور دھکے بھی دیے گئے۔ ہنگامہ آرائی، بدنظمی کے باعث اجلاس روک دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…