اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ عاقب جاوید نے حال ہی میں ایک بیان میں رمیز راجا کے حوالے سے کہا کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر اچھے انداز سے رخصت ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ کرکٹر ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایڈمنسٹریشن پاور ہونی چاہیے۔عاقب جاوید نے کہا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن انچیف بدلے اور چیئرمین چلتا رہے، جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کر رہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چیئرمین بننے کے امکانات ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے ادوار میں کام بھی اچھے کیے ہیں۔
رمیز راجا عہدے سے استعفیٰ دے کر اچھے انداز سے رخصت ہو جائیں،چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دیدیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
بچوں کے لیے استعمال ہونے والے سیرپ پر فوری پابندی عائد
-
شدید سردی ،والدین نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ
-
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
-
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا















































