پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

سابق شوہر اور پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں جمائما گولڈ اسمتھ کھل کر بول پڑیں

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)پاکستانی سیاست کی گرما گرمی نے لندن میں مقیم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔جمائمہ نے کہاہے کہ ان کے گھر کے باہر مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جس سے انہیں ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے وہ 90 کی دہائی کا لاہور ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جمائما نے جب

ٹوئٹر پر اپنے گھر کے باہر احتجاج کی اطلاع دی تو ان کے نام کا ہیش ٹیگ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، جب کہ متعدد پاکستانیوں نے اس اقدام کی مذمت کی۔ٹوئٹس پر جمائما بھی بے دھڑک اپنے جوابات دے رہی ہیں ، ان کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ان کا پاکستان کی سیاست، سابق شوہر عمران خان یا ان کی پارٹی تحریکِ انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ انہیں متعدد بار عمران خان کو کچھ چیزیں بتانے کا کہا جاتا ہے لیکن یہ واضح ہے کہ وہ میرے سابق شوہر ہیں اور ان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں ہے، نا ہی ان کی جماعت پی ٹی آئی پر میرا کوئی اثر ہے۔ایک صارف نے جمائما کو ان کے ماضی میں کیا گیا ٹوئٹ یاد دلایا جس پر انہوں نے پاکستانی سیاست پر تبصرہ کیا تھا، صارف نے جمائما کے لیے منافق کا لفظ استعمال کیا جس پر وہ ردعمل دیے بنا نہ رہ سکیں۔انہوں نے صارف سے سوال کیا کہ کیا ماضی میں سیاسی رائے کا اظہار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ مجھے نسل پرستانہ بدسلوکی کا نشانہ بنایا جائے اور کیا میرے گھر کا پتہ سوشل میڈیا پر شائع کیا جائے؟جمائما گولڈ اسمتھ نے مزید کہا کہ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ میرے بچے، جنہوں نے کبھی پاکستانی سیاست پر تبصرہ نہیں کیا انہیں بھی نشانہ بنایا جائے؟

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…