اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کا رمضان میں عوام کیلئے میٹرو بس سروس مفت چلانے کا حکم

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس منصوبہ کے آغاز میں پانچ سال کی تاخیر کی انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کا حکم دیتے ہوئے شفاف انکوائری کرکے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت ہے۔بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتایاکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 7بجے

اسلام آباد میٹرو بس سروس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس کی سائٹ پر پہنچے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا تھا جسے 2018 میں مکمل ہونا تھا،5 سال کی تاخیر ہوئی اور منصوبے پر کام مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے منصوبے میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں میٹرو سروس شہریوں کے لئے مفت چلانے کا حکم دیا ہے،رمضان کے مقدس مہینے میں شہری مفت سفری سہولت حاصل کریں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد میٹرو کو تین راستوں سے موٹر وے سے جوڑنے کی فوری فزیبیلیٹی کی تیاری کا حکم بھی دیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نے بارہ کہو، پشاور موڑ اور روات کے روٹس پر میٹرو چلانے کے لئے فوری فزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اسلام آباد اور گردونواح کے شہریوں کو بہترین اور معیاری سفری سہولیات یقینی بنانے کا کہا ہے ،سابقہ حکمران اپنی پونے چار سال کی نالائقی نااہلی چھپانے کے لئے غیر ملکی سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ناہلی، نالائقی، سنگ دلی، کرپشن ہے جو سابقہ حکمرانوں کو غیرملکی سازش کا جھوٹ بلوا رہی ہے کیونکہ دکھانے اور بتانے کو اور کچھ نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…