بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

پارٹی گیٹ سکینڈل،برطانوی وزیراعظم پر جرمانہ عائد، قوم سے معافی مانگ لی

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)کورونا وباکے دوران سرکاری رہائش گاہ پرپارٹیاں کرنے پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک پر جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن برطانیہ کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں قانون توڑنے

پر جرمانہ کیا گیاہے۔ بورس جانسن کی سالگرہ پر پارٹی ان کی اہلیہ نے رکھی تھی اس لیے ان پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ نے ممکنہ طور پر 50 پائونڈز کا جرمانہ ادا کردیا جبکہ بورس جانسن نے 19 جون 2020 کو گھر پر کی جانے والی پارٹی پر قوم سے معافی بھی مانگ لی۔دوسری جانب برطانیہ کی حکمراں جماعت نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے انکار کردیا ہے ۔سروے کے مطابق برطانیہ کے 75فیصد افراد کویقین ہے کہ بورس جانسن نے معاملے پر جھوٹ کا سہارا لیا تھا جبکہ 57 فیصد افراد نے بورس جانسن سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا لاک ڈان کے دوران بورس جانسن نے جون 2020 میں اپنی سالگرہ سرکاری رہائش گاہ پر 30 مہمانوں کے ساتھ منائی تھی ، اس کے علاوہ مئی 2020 میں سرکاری رہائش گاہ کے لان میں برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 100 کے قریب افراد شریک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…