جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف صبح کتنے بجے دفتر پہنچ گئے؟ وزیراعظم ہائوس کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 12  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے باضابط ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفتر پہنچے جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں ،رمضان المبارک میں

سرکاری اوقات کار کے مطابق صبح 10 بجے دفاتر کھلنے کا وقت مقرر ہے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں دو کے بجائے ایک تعطیل کر دی،وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی، دفتر 10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات ختم کر دیں، سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی،وزیراعظم شہباز شریف نے آفس سنبھالتے ہی عوام کے ریلیف کے اعلانات پر عملدرآمد کا آغازہوگیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کئے گئے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کے احکامات جاری کر دئیے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم آفس کے افسران اور عملے سے کہا ہے کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔ منگل کو وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف سے عملے کا تعارف کرایا گیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…