پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ہمیں پرانی ن لیگ نہ سمجھیں، اگر ملک میں فتنہ پھیلانے کی کوشش کی گئی تو۔۔۔۔ مریم نواز

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا۔ قومی اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ نے 22 کروڑ عوام کی جان نااہل حکومت سے چھڑائی ہے، ابھی شہبازشریف وزیراعظم نہیں بنے لیکن اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے، روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن احتساب ہوگا، لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا، یہ پرانی والی مسلم لیگ ن نہیں ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کے امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نااہل اور عوام دشمن حکومت کی جان چھڑائی ہے، ابھی (ن) لیگ کی حکومت قائم نہیں ہوئی لیکن اسٹاک اسٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی مسلم لیگ (ن) کی، شہباز شریف کی حکومت قاائم نہیں ہوئی لیکن ابھی سے اس بہتری کی فضا اور مثبت ماحول پیدا ہونا شروع ہوگیا ہے،مثبت اثرات آنے لگ گئے،اسٹاک اسکسینچ بہتر ہو رہا ہے، روپے کی قدر میں بہتری ا?رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی سے تاجر برادری میں یہ اطمینان پیدا ہو رہا ہے کہ اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ اب ملکی معاملات میں بہتری کی امید ہے لیکن اگر فتنہ پھیلانے اور پاکستان کی امن و سکون میں کوئی دراڑ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔ پی ٹی آئی کے ملک گیر احتجاج اور احتجاج کے لیے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے سیاسی لوگ نہیں ہیں، ان کو حکومت جانے کا بہت دکھ ہے،

یہ لوگ نہیں جانتے کہ حکومت ملنا حکومت جانا سیاسی عمل کا حصہ ہے، انہوں نے اس کو دل پر لے لیا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی ا?ئی والوں کو کہوں گی کہ حوصلہ کریں، ایڈٹ شدہ تصویریں اور وڈیوز شیئر نہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے جانے پر مہنگائی سے پسے پاکستان کے 22 کروڑ عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…