جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

عمران خان کو 40 سال سے جانتی ہوں، وہ کرپشن نہیں کر سکتے معروف بھارتی اداکارہ حمایت میں سامنے آگئیں

datetime 10  اپریل‬‮  2022 |

نئی دہلی ، اسلام آباد(این این آئی)بھارت کی نامور اداکارہ، میزبان اور ہدایتکارہ سیمی گریوال پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔سیمی گریوال کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے کہاگیا کہ سب سے پہلی چیز جو عمران خان کے اقتدار سے برطرف ہونے پر ہمیں سیکھنے کو ملتی ہے وہ یہ کہ مشترکہ اپوزیشن مقبول

وزیر اعظم کو برطرف کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسری چیز یہ کہ سیاست میں باوقار لوگوں کی کوئی جگہ نہیں۔سیمی گریوال نے لکھا کہ میں عمران کو اور ان کے خیالات کو 40 سال سے جانتی ہوں، ہو سکتا ہے کہ وہ دیگر چیزوں میں ناکام ہوگئے ہوں تاہم کرپشن ان میں سے نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوئی اور 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور یوں عمران خان وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف ہوگئے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتے ہی معروف اداکارہ، ماڈل و میزبان وینا ملک نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا۔وینا ملک نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اس وقت دنیا کے مقبول ترین شخص ہیں۔اْنہوں نے کہا کہ کون ہوگا جو عمران خان جیسے لیڈر کی قدر نہیں کرے گا؟اداکارہ نے کہا کہ ایسا شخص تو کبھی پاکستان کی تاریخ میں آیا ہی نہیں، سچا، ایماندار، بے لوث، بہادر، دین دار اور حق گو۔وینا ملک نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف سازش میں جو جو پاکستان سے شامل ہوا، اسے عوام اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، پھر چاہے وہ کوئی بھی ہو۔خیال رہے کہ وینا ملک کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی اْن شخصیات میں ہوتا ہے جو وزیراعظم عمران خان کو بھرپور انداز میں سپورٹ کررہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…