اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز فرح کے بارے میں اپنے اس ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں، اس کے ساتھ وہ اپنے سیکیورٹی گارڈز کا اجلاس بلا کر کیپٹن (ر) صفدر کو چیف بنالیں۔تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا “اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس
پر بیان دے رہی ہیں ، عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، پہلے یہ کریں کہ اپنے ایم پی اے سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہیں پھر یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہی تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے، آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں شکایت دائر کریں ہم ساتھ ہیں۔”ہوٹل میں اجلاس کرکے حمزہ شہباز کو علامتی وزیر اعلیٰ منتخب کرنے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ” اسی ہوٹل میں دو اجلاس کریں، ایک میں مولانا فضل الرحمان کو صدر اور دوسرے میں اپنے سیکیورٹی گارڈزکی میٹنگ کر کےکیپٹن صفدر کو چیف بنا لیں، سارے عہدے جب ایسے ہی بٹنے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں۔”
اللہ کی شان ہے کہ مریم نواز کمیشن اور کِک بیکس پر بیان دے رہی ہیں ، عمران خان کی ذات پر کچھ نہیں ملا تو فرح ڈھونڈ لی، پہلے یہ کریں کے اپنے MPA سے پوچھیں جن کی وہ بہو ہی لیں پھر یہ بتائیں کہ آپ تین چار سال سے الیکشن کا انتظار کر رہیں تھیں کہ آئیں تو فرح پر الزام لگانا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 6, 2022
آخری یہ کہ عدالتیں اور ادارے دونوں موجود ہیں شکایت دائر کریں ہم ساتھ ہیں ، اس کے بعد اسی ہوٹل میں دو اجلاس کریں ایک میں مولانا فضل الرحمن کو صدر اور دوسرے میں اپنے سیکیورٹی گارڈزکی میٹنگ کر کےکیپٹن صفدر کو چیف بنا لیں سارے عہدے جب ایسے ہی بٹنے ہیں تو صفدر صاحب کیوں محروم رہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 6, 2022