اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز نے میاں نواز شریف کی جلد واپسی کا عندیہ دے دیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز حمزہ شہباز کے حق میں قرارداد پاس ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ فتح کے آنسو ہیں، خوشی کے آنسو ہیں، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ نواز شریف بہت جلد واپس آ رہے ہیں، واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن نے فلیٹیز ہوٹل میں پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس کرایا،

اس اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے 199 ارکان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کر لیا گیا، اس علامتی اجلاس کی صدارت ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق سپیکر رانا محمد اقبال خان نے کی جبکہ ڈپٹی سپیکر کے فرائض رانا مشہود نے سرانجام دیے۔ اس اجلاس میں تحریک انصاف کے ترین گروپ، علیم خان اور اسد کھوکھر گروپ کے ایم پی ایز نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں اظہار یکجہتی کے لئے مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ اس علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کرانے کے لئے ووٹنگ کرائی گئی جس میں 199 ارکان نے انہیں ووٹ دے کر انہیں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا، اجلاس کے دوران ہال وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بس میں اجلاس کے لئے جاتے ہوئے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ویڈیو کال پر بات کی۔مریم نواز دوران سفر ویڈیو کال کے ذریعے نواز شریف کو صورتحال کے حوالے سے آگاہ بھی کرتی رہیں۔مریم نواز کے ساتھ موجود حمزہ شہباز نے بھی نواز شریف سے گفتگو کی۔نواز شریف کو مریم نواز نے سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف نے ان کی طبیعت معلوم کی تو مریم نے جواب دیا کہ اللہ کا شکر ہے۔حمزہ شہباز نے بھی نواز شریف کی خیریت دریافت کی۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…