اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم ہوگیا لیکن ۔۔۔ مریم نواز نے پرویز الٰہی کو اہم مشورہ دیدیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل تو اب ختم ہوگیا لیکن پرویز الٰہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے ۔مریم نوازنے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہاکہ عمران خان اور پی ٹی آئی کا سیاسی

مستقبل تو اب ختم ہوگیا لیکن پرویز الٰہی کو اس کے جرائم کا حصہ دار نہیں بننا چاہیے جبکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دن نہیں چلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سمجھ سے باہر ہے کہ ایک سیاسی شخص ہاری ہوئی بازی کیوں کھیلے گا؟۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ( ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پنجاب کے لیجسلیٹر فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ حمزہ شہباز پنجاب میں نہ آئیں، عمران خان نے ساری سیاست جھوٹ پر کی ہے، عمران خان کہتے ہیں میں ٹماٹر اور پیازکی قیمتیں دیکھنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ آج پیاز کی قیمتیں 44 فیصد بڑھ گئی ہے، پاکستان میں ہول سیل پرائیس انڈیکس 16 فیصد ہے، پاکستان کی کرنسی دنیا کی تیز ترین ڈی ولیوویشن ہو رہا ہے، یہ کہتے ہیں کہ ہم نے کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ کم کیا ہے، یہ جو کرنٹ اکائونٹ ڈی فیسٹ عمران خان لایا ہے وہ سب سے بڑا ہے۔انہوں نے کہاکہ جو ڈی فیسٹ اس سال دیا جارہا ہے وہ سب سے بڑا ہے، جھوٹا تو پہلے سے تھا، آج تک تین لوگوں نے آئین شکنی کی ہے، ضیا، پرویز مشرف اور عمران خان ان میں شامل ہیں، پنجاب میں بھی یہ رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…