جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ہمارے پاس 200 سے زائد ارکان ہیں: ن لیگ کا دعویٰ

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)(ن) لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ان کے پاس 200سے زائد ارکان ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیداکرناچاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی وجہ کے ملتوی

کیا گیاتھا، نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب فوری ہونا آئینی ضرورت ہے۔عطار تارڑ نے دعویٰ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ساتھ 200سے زائد ارکان ہیں، کل گورنر ہاؤس میں ہوئی میٹنگ میں ان کے 146ارکان موجود تھے، پنجاب اسمبلی میں اکثریت کھو دینے پر یہ لوگ بہانے سے اجلاس ملتوی کرنا چاہتے ہیں، یہ پنجاب اسمبلی کا الیکشن ہے ضلع کونسل گجرات کانہیں دوسری جانب (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی طاہر خلیل نے کہا کہ اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے 199 ارکان اس وقت ہوٹل میں مقیم ہیں، ہمیں آج شام اسمبلی اجلاس بلانے کا پتا چل گیا ہے، ہم لوگ سہ پہر 3 بجے اکٹھے پنجاب اسمبلی جائیں گے اور اسمبلی اجلاس میں ضرور شرکت کریں گے۔طاہر خلیل کا کہناتھا کہ ہمارے امیدوار حمزہ شہباز بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔علاوہ ازیں پنجاب میں گورنر راج اوراسمبلی تحلیل کرنے کی زورپکڑتی افواہوں پراپوزیشن نے سرجوڑ لیے اوریہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ ایسی کسی صورتحال پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے پیپلزپارٹی،ترین گروپ،عبدالعلیم خان گروپ اور دیگر سے اس تناظر میںمشاورت کی ہے اورمتحدہ اپوزیشن نے صوبے میں گورنر راج پر سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کرلیا گیاہے ۔ مسلم لیگ (ن)نے اپنے ارکان اسمبلی کو پیشگی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک ساتھ رہنے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاقِ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…