ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

اداکارہ مومنہ اقبال کے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے پر سنگین الزامات، مریم نواز سے ایکشن کا مطالبہ

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کافی عرصے سے سائبر ہراسمنٹ،

آن لائن بدسلوکی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت انہیں مسلسل ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ایک رکنِ صوبائی اسمبلی کی جانب سے انہیں آن لائن دھمکیاں اور نفسیاتی دباؤ کا سامنا ہے۔ مومنہ اقبال کے مطابق اس معاملے پر انہوں نے این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت متعلقہ اداروں سے کئی مرتبہ رابطہ کیا، تاہم سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے اب تک کوئی مؤثر پیش رفت نہیں ہوسکی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شکایات پر کارروائی کرنے کے بجائے معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی، جبکہ بعض بااثر افراد کی طرف سے خاموش رہنے کے لیے بھی دباؤ ڈالا جاتا رہا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قانونی راستہ اختیار کرنے کے بعد ان کے اہلخانہ کو بھی سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

مومنہ اقبال نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر شفاف تحقیقات کریں، ان کے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کی شکایات کو مسلسل نظر انداز کیا گیا تو وہ پریس کانفرنس کے ذریعے تمام شواہد عوام کے سامنے رکھیں گی۔

اداکارہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ اختیارات کے غلط استعمال اور قانونی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…