ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عدم اعتماد کی کامیابی پر آپ وزیراعظم نہیں رہ سکتے،قانونی ٹیم کا عمران خان کو جواب

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قانونی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کو واضح طور پر باور کرا یا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ایک انٹرویو میں معروف قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بھی وزیراعظم عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں، ان کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں سوائے اسمبلی کو تحلیل کرنے کے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بھی عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت وزیراعظم کی سیٹ پر برقرار رکھنے کے لیے کوششیں مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ صدر مملکت سے آئین کے آرٹیکل 94 کے تحت عمران خان کو غیر معینہ مدت کیلئے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر برقرار رکھنے کے احکامات جاری کروائے جائیں تاہم قانونی ٹیم نے حکومت کو بتایا ہے کہ آئین اور اسمبلی رولز کے مطابق ایسا مملکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے بتایا ہے کہ اسمبلی قوانین کے مطابق وزیراعظم کے ہٹتے ہی فوری طور پر نئے وزیراعظم کا انتخاب کرنا ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم نے حکومت کو یہ بھی بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے رول 32 کے تحت وزیراعظم کے فوری انتخاب سے پہلے کوئی اور کارروائی نہیں ہو سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…