ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رش سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)عمرہ سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل محمد البسامی نے کہا ہے کہ زیادہ ہجوم سے بچنے کے لیے عمرہ زائرین کو تقسیم کرنے کے لیے اسٹیشنوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ مسجد حرام میں زائرین کے لیے داخلی اور خارجی راستوں کی تنظیم نو کی بھی کی گئی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران رمضان المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے کہا کہ صدارت عامہ برائے حرمین شریفین کے تعاون سے صحن مطاف اور گرانڈ فلور کوزائرین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ مسجد حرام میں غلط رویوں کا سخت نوٹس لیا جائیگا اور کسی کو وہاں پر بھیک مانگنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا کہ مملکت میں ہر قسم کے داخلے کے ویزے رکھنے والوں کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔وزارت حج کا کہنا تھا کہ اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے مملکت سے باہر سے آنے والوں کے لیے عمرہ کرنے کے لیے تاریخیں بک کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین اوقات مقرر کیے ہیں جن میں مملکت میں داخلے کا ویزا جاری کرنا، ایپلی کیشن میں رجسٹریشن اور بکنگ کرتے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…