ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسجد نبویۖ کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ(این این آئی)مسجد نبویۖ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر مسجد کی پرانی عمارت تمام زائرین کے لیے کھول دی گئی ہے۔بیرون ممالک سے آنے والے تمام زائرین اور نمازیوں کے لیے بھی جمعہ سے پرانی عمارت کو کھول دیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ روضہ شریف (ریاض الجن)میں نماز کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا اور توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے داخلہ ممکن ہوگا۔مسجد نبویۖ کی انتظامیہ نے کہا کہ زائرین کو ہر ممکن معیاری سہولتیں میسر ہوں گی۔ زائرین کے لیے مسجد نبویۖ کے تمام صحن اور چھتیں کھول دی گئی ہیں تاکہ وہ سہولت اور آسانی سے نماز اور دیگر عبادات کر سکیں۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ظہر کے بعد سے تراویح کے بعد تک مرد زائرین کو مکمل گنجائش کے ساتھ روضہ میں جانے کی اجازت ہوگی۔ گیٹ نمبر 38 کے سامنے زائرین جمع ہوں گے جبکہ گیٹ نمبر 40 اور بابِ جبریل سے نکلنے کا انتظام کیا گیا ۔خواتین کے لیے صبح کا وقت زیارت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ ایک گروپ میں 450 زائر خواتین کو جانے کی اجازت ہوگی۔ زائر خواتین گیٹ نمبر 24 شمال اور گیٹ نمبر 37 مشرق و جنوب کے سامنے جمع ہوں گی۔انتظامیہ نے زائرین سے اپیل کی کہ وہ مقررہ وقت کی پابندی کریں تاکہ استقبالیہ مقامات پر اژدھام سے بچا جا سکے۔ سب لوگ راہداریوں میں نماز پڑھنے سے گریز کریں اور اپنے ہمراہ سامان وغیرہ نہ لائیں۔انتظامیہ نے کہا کہ مسجد نبویۖ کے دروازوں کے قریب معذور زائرین کے لیے بارہ مصلے مختص کیے گئے ہیں اور ویل چیئرز بھی موجود ہیں جبکہ گالف کارٹ سے آمد ورفت کی سہولت 24 گھنٹے مہیا ہوگی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ زائرین کے لیے صف بندی کی شروعات پہلی توسیع شدہ عمارت میں ہوگی، اس کے بھر جانے پر دوسری توسیع شدہ عمارت میں زائرین کو بھیجا جائے گا پھر چھت کھولی جائے گی اور آخر میں صحنوں میں موقع دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…