ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کے اپنی بیورو کریسی ٹیم لانے کیلئے صلاح مشورے

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ٗ لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کا میاب ہونے کی صورت میں بیورو کریسی میں اعلیٰ سطحی تبدیلیاں متوقع ہیں ۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ذ رائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نےاپنی بیورو کریسی کی ٹیم لانے

کیلئے صلاح مشورے کئے ہیں۔ شہباز شریف جب وزیر اعلیٰ تھے تو ان کے سیکرٹری پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ21 کے افسر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ تھے۔ وہ ایک سال سے او ایس ڈی ہیں اور رواں سال24دسمبر کو ریٹائر ہوں گے لیکن اب انہیں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کی صورت میں انہیں وزیر اعظم کا سیکرٹری لگایا جا سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ن لیگ کے ترجمان حمزہ شہباز ہوں گے۔رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ حمزہ شہباز وزارت اعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے، پارلیمانی پارٹی نے حمزہ شہباز کے نام کی تجویز دی تھی اور ن لیگ کے قائد نوازشریف نے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعلی عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی تحلیل ہو گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…