لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی علاقہ تونسہ شریف میں کروڑوں روپے مالیت کے تعمیراتی ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹھیکے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لوگوں کو موازنے کے لئے دیئے گئے ہیں جس کا انکشاف ایک آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا ہے جس کے مطابق تونسہ شریف میں 3کروڑ 82لاکھ روپے مالیت کا ایک ٹھیکہ قواعد
و ضوابط کے برعکس دیا گیا جبکہ اس ٹھیکے میں جی ایس ٹی کی مد میں ٹھیکدار سے ایک کروڑ روپے کا ٹیکس تو موصول کر لیا گیا لیکن اس ٹیکس کی رقم کو سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا گیا، آڈٹ رپورٹ میں ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی لیکن پنجاب حکومت نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے رپورٹ کو دبادیا ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ روپے کی رقم کہاں گئی یہ بات ایک معمہ بنی ہوئی ہے ۔