ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے اقتدار کی خاطرامریکہ سے تعلقات کو داؤ پرلگادیا، سابق وزیرخارجہ حناربانی کھرپھٹ پڑیں

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ آج سے 30 سال بعد عمران خان کا نام کوئی یاد نہیں رکھے گا، یاد رکھا جائے گا پاکستان میں ایک وزیراعظم نے اپنی حکومت بچانےکے لیے امریکا سے تعلقات کو داؤ پر لگایا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ

دوسروں کو نقصان پہنچاتے پہنچاتے پاکستان کو نقصان پہنچاتے ہیں۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہماری حکومت کیا پورے پاکستان کی پالیسی ڈرون پر واضح تھی، وزیراعظم آفس میں فائز ہونے کی کچھ ذمہ داری بھی ہوتی ہے، مجھے وزیراعظم عمران خان کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر شدید غم و غصہ ہے۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی “انٹرنل کیبل” ہے جسے وزیراعظم لہرا لہرا کر خط کہہ رہے تھے، سفارتی کیبل ہر ملک کے سفیر اپنے ملک کو بھیجتے ہیں، کوئی بھی میسیج یا بات ہو سفیر اپنے ملک کے وزیر اعظم کو سفارتی کیبل بھیجتا ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ڈپلومیٹک کیبل سے یہ تاثر دینا کہ خدانخواستہ وزیر اعظم کے خلاف سازش ہوئی ہے، انٹرنل کیبل کو اپنے مفاد کی خاطر اس حد تک استعمال کرنا خطرناک اسٹینڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ اس وقت تو تحریک عدم اعتماد پیش بھی نہیں ہوئی تھی جب کیبل آیا تھا، پاکستان میں دنیا بھر کے سفیر ہیں جو روز اپنے دارالحکومت کو یہاں کی صورتحال پر کیبل بھیجتے ہیں، پوری دنیا کو پتہ تھا کہ پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کی بات چل رہی ہے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمارے دورحکومت میں ہم نے ہمشیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کی، ڈرون حملے غیر قانونی قرار دینے کے لیے یو این نمائندہ برائے ماورائے عدالت قتل کو پاکستان بلایا۔سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ڈرون حملے کا پروگرام اس خطے سے ختم ہوچکا ہے، جب ہم اقتدار میں تھے تو یہاں پورے خطے میں ڈرون اسٹرائیک کا ٹرینڈ تھا، اب تو جنگ ختم ہوگئی اور خطے سے ڈرون حملے بھی بند ہوچکے۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمارے دور اقتدار کے وقت عمران خان یا کوئی اور بھی وزیر اعظم ہوتا تو ڈرون حملہ امریکی پالیسی کا حصہ تھا، ہم نے ڈرون حملے کی مذمت کی اور امریکا اور اقوام متحدہ کے ہر فورم پر اسے اٹھایا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ عمران خان دوسروں کے دور اقتدار سے متعلق آسانی سے جھوٹ بول جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…