اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ اآف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر کے ماتحت اداروں اور ڈپارٹمنٹس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 2 درجن سے زائد افسران کو تبدیل کردیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ متعدد نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان کسٹمز اور ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 تا 21کے 25 افسر تبدیل کردیے گئے ہیں، تبدیل کیے جانے والے افسران میں سے 19کا تعلق پاکستان کسٹمز سروس سے جبکہ 6کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے جبکہ ان میں3 گریڈ 21، 19گریڈ20 اور 3افسران گریڈ 19 کے ہیں۔ نوٹیفکیشنز کے مطابق تبدیل کیے جانے والے افسران میں ڈاکٹر منظور احمد، ڈاکٹر اکرام غنی، تسنیم رحمن، شاہد زمان، خواجہ عدنان ظہیر، سید عمران رضا کاظمی، منظور حسین میمن، ڈاکٹر جواد اویس آغا، ڈاکٹر نعیم اعجاز قریشی، راجہ طاہر مجید، سعود عمران احمد، محمد سلیم، واصف علی میمن، ڈاکٹر فرید اقبال قریشی، عبد المجید یوسفانی، ڈاکٹر سیف الدین جونیجو، محمد علی رضا ہنجرہ، اشہد جواد، ظفر اختر، چوہدری محمد جاوید، عرفان الرحمن خان، شازیہ اکرام، سعید اکرم، محمد اقبال بھوانہ اور محمد رو¿ف شامل ہیں۔