اسلام آباد (این این آئی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مشاورت شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)،پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں نے چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے حکومت کا ساتھ دینے اور وزارت اعلیٰ کی پیشکش قبول کر نے کے بعد ان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے پر صلاح مشورہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مزید مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔