منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

پی سی بی نے ویمنز کرکٹ سیزن 23-2022کا اعلان کردیا

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی اور بین الاقوامی خواتین کرکٹ کے فرق کو کم کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹ سیزن برائے 23-2022 کا اعلان کردیا ہے اس سیزن کے دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 8 انٹرنیشنل سیریزکھیلے گی۔ان انٹرنیشنل سیریز میں آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، کامن ویلتھ گیمز،

ایشین گیمزاور اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ بھی شامل ہیں۔سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان آئی سی سی ویمنز چمپئن شپ کے کسی میچ کی میزبانی کرے گا۔مہمان ٹیم کے اس دورہ میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں چین روانہ ہوگی، جہاں وہ ایشین گیمز میں شرکت کریگی، پھر اکتوبر نومبر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کریگی، اس دوران مہمان ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔اسی طرح سیزن 23-2022 کے دوران ڈومیسٹک سطح پر بھی خواتین کرکٹ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔سیزن کا پہلا ایونٹ، قومی انڈر 19 ویمنز ٹورنامنٹ اگست میں مریدکے میں کھیلا جائے گا، جہاں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔اس ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرکٹرز کو بعدازاں ویمنز کرکٹ سیزن 23-2022 میں سینئر ٹیموں کی نمائندگی کا موقع بھی دیا جائے گا۔نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی چمپئن شپ ستمبر میں کھیلی جائے گی۔ اس ایونٹ کو دومرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی چار ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہاں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والی خواتین کرکٹرز کے ہمراہ تین نئی ٹیموں میں تقسیم کیا جائے گا۔ پھر ان تین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی چمپئن شپ کی فاتح کو چمپئن قرار دیا جائے گا۔تیسرا اور آخری ویمنز ڈومیسٹک ایونٹ، ون ڈے ٹورنامنٹ اپریل میں کھیلا جائے گا۔ چار ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں کل 14 میچز کھیلے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…