ریاض (این این آئی)سعودی عرب پہنچ کر ویزہ لینے کی سہولت بحال کر دی گئی جو کرونا وائرس کی وجہ سے عائد پابندیوں کے باعث معطل کر دی گئی تھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق آن آرائیول ویزہ ان افراد کے لیے ہے جن کے پاس امریکہ، برطانیہ اور شینگن کا کارآمد
ویزہ ہوتا ہے۔آن آرائیول ویزہ پروگرام مملکت میں کرونا کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث معطل کر دیا گیا تھا، پابندیوں میں گزشتہ دو ہفتے قبل نرمی کرنے کے بعد یہ پروگرام دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے۔مذکورہ ممالک کے شہری اور وہ افراد جن کے پاس امریکہ، برطانیہ یا شینگن کا کارآمد ویزہ ہے وہ اب مملکت آنے کے لیے یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں جس کے لیے وہ سعودیہ ایئر لائن، ناس اور اے ڈیل ایئر کے ذریعے سفر کرتے ہوئے مملکت آنے پر 12 ماہ کے لیے کارآمد آن آرائیول سیاحتی ویزہ جاری کرا سکتے ہیں جس کے لیے انہیں پیشگی کسی ادارے کو درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔وہ مسافر جن کے پاس مذکورہ ممالک میں سے کسی کا ویزہ ہو ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ مملکت آنے سے قبل ان ممالک کا کم از کم ایک سفر کر چکے ہوں۔