پیر‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2026 

عمران خان کی ایک اے ٹی ایم ناراض ہوجائے تو دوسری تلاش کر لیتے ہیں، سابق وزیر خزانہ برس پڑے

datetime 24  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آبادم (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم ناراض ہوجائے تو دوسری اے ٹی ایم تلاش کر لیتے ہیں،وزیر اعظم کو عوام کا مہنگائی کا مسئلہ حل کرنا چاہیے، پاکستان میں مہنگائی اس وقت دنیا میں تیسرے نمبر ہے۔ مریم اور نگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ

وزیر اعظم کو عوام کا مہنگائی کا مسئلہ حل کرنا چاہیے، پاکستان میں مہنگائی اس وقت دنیا میں تیسرے نمبر ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان بہانا کرتے ہیں کورونا کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، پاکستان میں مہنگائی کی وجہ کورونا نہیں عمران خان کی نااہلی اور کرپشن ہے۔ن لیگی رہنما نے کہاکہ وزیراعظم نے گندم کی قلت پیدا کی، کھاد مہنگی کردی جس سے فصل مہنگی ہوگئی ہے، ان لوگوں نے سستی ایل این جی نہیں لی اور ہمیں جیلوں میں بند کیا۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو فرنس آئل اور ڈیزل پر بجلی بناتے ہیں، ہر قسم کا جھوٹ اور الزام یہ لوگ لگاتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان وہ شخص ہے جس نے 70 کروڑ روپے کی سینیٹ کی ٹکٹ دی۔انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کا گروپ تو ایک سال سے بنا ہوا ہے، انہیں امربالمعروف یاد آتا ہے جھوٹے پر اللّٰہ کی لعنت ہے یہ یاد نہیں آتا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ مہنگائی نہیں روک سکتے تو ہدایت دینے کے لیے بہت لوگ ہیں، کیا آپ اس لیے آئے کہ دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پر بات کرنا ضروری ہے، ہم صرف ان سے متعلق سچ بولتے ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے زمانے میں چینی 53 روپے کلو تھی جو آج 100 روپے کلو ہے، عمران خان آیا تو چینی اور آٹا مہنگا ہوگیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ فارن فنڈنگ میں 80 کروڑ روپے غائب ہوئے وہ کہاں گئے ہیں؟ اوورسیز پاکستانیوں کے علاوہ آپ نے کس کس سے پیسا لیا ہے؟ آپ کو اگر ڈر نہیں تو صاف صاف بتاتے کیوں نہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی ایک اے ٹی ایم ناراض ہوجائے تو دوسری اے ٹی ایم تلاش کر لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مافیا کی حکومت ختم ہوجائے گی، عمران خان کے جانے سے یہ مافیا بھی چلا جائے گا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس شخص نے ہر شخص پر تہمت لگائی جیلوں میں ڈالا۔پارٹی صدر سے متعلق بات کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف سے آپ نہیں سنیں گے کہ مہنگائی کم کرنا ہماری ذمہ داری نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…