کراچی (نیوز ڈیسک ) انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریفرم نے خبردار کیا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے علاوہ ایکسپورٹس اور سرمایا کاری میں کمی کو دیکھتے ہوئے اگر حکومت نے اقتصادی حکمت عملی نہ تبدیل کی تو معاشی اہداف کا حصول مشکل ہوجائے گا۔ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی ریفرم کی رپورٹ کے مطابق صنعتوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ برآمدات میں کمی ہے جہاں ٹیکسٹائل سیکٹر بجلی و گیس اضافی ٹیکسوں سے پریشان ہے ، وہیں روپے کی زائد قدر سے پاکستانی اشیاءعالمی منڈی میں مہنگی ہونے کے باعث خریداروں کی عدم دلچسپی کا باعث بن رہی ہیں۔ دوسری جانب حالیہ سیلاب سے 10 لاکھ ایکڑ پھیلی فصلوں کو نقصان پہنچنے رواں مالی زرعی پیداوار کا ہدف حاصل ہونا بھی مشکل لگ رہا ہے۔ اس کے علاوہ نجی شرح سود میں کمی کے باوجود نجی شعبے کی جانب سے قرضوں کے حصول میں تیزی نہیں آرہی ، حکومت نے اگر اس گتھی کو نہ سلجھایا تو معاشی ترقی سست روی کا شکار ہوجائے گی۔