منگل‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2025 

آزاد تجارتی معاہدہ؛ پاک تھائی مذاکرات آئندہ ماہ شروع ہوں گے

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے لیے معاملات طے پا گئے، معاہدے کے لیے مذاکرات کا پہلا دور آئندہ ماہ ہوگا، پاکستان کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کی بدولت تھائی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر سکیں گی اورپاکستان کوآسیان کی وسیع منڈیوں تک رسائی مل جائے گی۔وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے تھائی لینڈ کے وزیر تجارت جنرل چیٹ چائی ساریکلیا سے ملاقات کے بعد میڈیا کانفرنس کی۔ دونوں وزرا نے پاکستان تھائی لینڈ مشترکہ تجارتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں بھی شرکت کی جو 12اور13اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ تھائی وزیر تجارت کے ہمراہ کاروباری افراد کابڑا وفد بھی تھا، دونوں ممالک کے وفود نے ٹیکسٹائل، زراعت، جیمز اینڈ جیولری، فشریز، پورٹس اینڈ شپنگ، انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس انجینئرنگ، انویسٹمنٹ، ٹیرف، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں مذاکرات کیے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے تھائی لینڈ کے تاجروں کی پاکستانی کاروباری افراد سے براہ راست ملاقات کرائی گئی جس میں پرائیویٹ سیکٹر نے تجارت میں اضافے پر اپنی تجاویز پیش کیں اور باہمی تجارتی رابطے بھی استوار کیے۔
آزاد تجارتی معاہدے کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور 27اور28 ستمبرکو تھائی لینڈ میں منعقد ہو گا، اس سے قبل دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت نے 2013میں اتفاق کیا تھا کہ 2018 تک باہمی تجارت کو دگنا کیا جائے جس کے نتیجے میں دونوں حکومتوں کے مابین مذاکرات کے لیے مشترکہ تجارتی کمیٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے مابین گفت وشنید کے لیے مشترکہ بزنس کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا، دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے سے قبل فزیبلٹی اسٹڈی کے انعقاد کا فیصلہ کیا، ان سٹڈیز کے نتائج یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان تھائی لینڈ آزاد تجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ایک تحقیق کے مطابق پاکستان کو تھائی لینڈ پر کاٹن یارن، ریڈی میڈ گارمنٹس، لیدر کی اشیا، سرجیکل آلات اور اسپورٹس کے سامان میں برتری حاصل ہے جبکہ تھائی لینڈ کو الیکٹرک اور الیکٹرک اشیا، مشینری اور آٹو موبائل پارٹس میں پاکستان پر تقابلی برتری حاصل ہے، تھائی لینڈ کو ایک ہزار اشیا پر تجارتی برتری جبکہ پاکستان کو 684اشیا پر برتری حاصل ہے جس سے پاکستان کی برآمدات میں 7 ارب ڈالر اور تھائی لینڈ کی برآمدات میں 9ارب ڈالر اضافے کا امکان ہے، گزشتہ چند دہائیوں کے دوران ایشیا میں مینوفیکچرنگ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی عالمی تجارتی اور مینوفیکچرنگ نیٹ ورک کا اہم حصہ بن چکی ہے، تھائی لینڈ آٹو پارٹس، الیکٹرک اور الیکٹرونکس کی عالمی ویلیو چین کا اہم جزو ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…