پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

حکومت کی سندھ ہائوس میں بڑے ایکشن کی تیاریاں

datetime 17  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں،ممبران کی بولیاں لگ رہی ہیں ، سخت ایکشن پلان کررہے ہیں۔گرین یوتھ موومنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ تقسیم ہند سے قبل یہاں ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت تھی۔

آج بھی یہاں سامراج کے ایجنٹس موجود ہیں، اور عمران خان ملک کو سامراج کے ایجنٹس سے بچانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک کی 63 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہم اپنے مستقبل کو چوروں ڈاکوؤں کے حوالے نہیں کرسکتے، کل چھوٹا ڈان کہتا ہے کہ عمران خان کے بغیر حکومت بنائیں اور قومی حکومت بنائی جائے، کیا حکومت چوروں کے حوالے کریں، وہ چاہتے ہیں کہ ڈاکوئوں کی حکومت چوروں کو بچانے کے لئے آئے، ہم اپنے ملک کو ڈاکوؤں اور چوروں کے حوالے کبھی نہیں کرنے دیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سند ھ ہاؤس ہے جہاں ممبران کی بولیاں لگائی جارہی ہے، خچروں اور گدھوں کا ایک بازار سجا ہوا ہے، سندھ ہاؤس بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں اور یہاں لوگوں کو رکھنے کے لیے پولیس منگوائی گئی ہے، جس طرح سے منڈیاں لگ رہی ہیں آئین کے خلاف ہے اسی لیے ہم ہارس ٹریڈنگ کے خلاف مضبوط ایکشن پلان کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کے حکم پر ہم ڈی چوک پر 10 لاکھ افراد لائیں گے، جلسہ کرنا ہمارا حق ہے، اور ہم جلسہ کریں گے، اپوزیشن 10 لاکھ افراد کا سن کر ڈر گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے یہ نہیں کہا کہ ہم اپوزیشن کو ماریں گے،تحریک انصاف کے پاس انصار الاسلام جیسی تنظیم نہیں ہے ہم بد معاش نہیں، لیکن شریف آدمی کو اتنا نہ تنگ کرو کہ وہ بد معاش بن جائے، کیوں کہ جب شریف بندہ بد معاش بنتا ہے تو اچھے اچھوں کی بدمعاشی نکل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جوانوں کے مستقبل کی امید ہے، بچو اس وقت سے جب عمران خان نے نوجوانوں کو کال دے دی، ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع اسلام آباد میں کرکے دکھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…