بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے، وزیر خارجہ

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کیخلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی،نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے ۔اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ

میں پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی تقریر میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر میں نے اس معاملے کو نیامے میں منعقد ہونیوالے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے سنتالیسویں اجلاس میں اٹھایا۔انہوںنے کہاکہ نیامے میں ہونیوالے اجلاس میں زمین ہموار ہوئی اور ہم نے امہ کو اس مسئلے پر یکجا کیا اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہوئی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اس کے بعد اقوام متحدہ میں قرارداد پاکستان نے پیش کی ،ہم نے کہا کہ نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ نفرت انگیز بیانیے کو لگام دینی چاہیے، الحمدللہ دنیا نے ہمارے موقف کو تسلیم کیا ہے اور ہماری تجویز پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہر سال پندرہ مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے طور پر منایا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو اسلاموفوبیا کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، میں اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…