منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

گیم از اوور، (ق) لیگ ، ایم کیو ایم،باپ ، جی ڈی اے اور آزاد ارکان کا گروپ کب حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریگا؟بہت بڑی خبرآ گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کے اتحادی بشمول مسلم لیگ (ق) ایم کیو ایم پاکستان ،باپ ، جی ڈی اے اور آزاد ارکان کا گروپ کل حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق حکمراں جماعت کے اتحادیوں کی سرپرستی سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کررہے ہیں، اتحادیوں کے 24ارکان ہیں جو کہ ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کریں گے جبکہ جی ڈی اے کے قومی اسمبلی میں تین رکن ہیں جن میں ایک وفاقی وزیر شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بی اے پی کے صوبائی پارلیمانی لیڈربلاول آفریدی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں ،عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جلد قومی اسمبلی، سینیٹ اور بلوچستان میں بھی حکومت کے ساتھ اتحاد ختم کریں گے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے خالد حسین مگسی کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی، ارکان قومی اسمبلی سالک حسین اور حسین الٰہی بھی شریک تھے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد میں محمد اسرار ترین، احسان اللہ ریکی، زبیدہ جلال اور روبینہ عرفان شامل تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی اتحاد اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بی اے پی کے رہنما خالد حسین مگسی نے چودھری شجاعت حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں آپ کا حکومت اور اپوزیشن دونوں کو جلسوں کی فوراً منسوخی کا مشورہ بہت صائب ہے، ملک میں اس وقت لڑائی کی صورتحال ہے جو خانہ جنگی کی طرف بھی جا سکتی ہے، ایسے حالات میں دونوں فریقین کو ٹھنڈا رہنے سے زیادہ اچھا مشورہ اور کوئی نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…