ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

علیم عادل شیخ باضابطہ طور تحریک انصاف میں شامل

datetime 15  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آن لائن )سینئرسیاستدان، کراچی سے سابق ایم پی اے مختلف اہم سیاسی عہدوں پر رہنے والے علیم عادل شیخ نے باضابطہ طور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی علیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے بڑے بھائی ہیں علیم عادل شیخ اسلام آباد میں قیام پذیر ہیں علیم عادل شیخ نے اسلام آباد تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ، سینیٹر سیف اللہ ابڑو، سینیٹر سیف اللہ نیازی، علی جونیجو بھی موجود تھے۔علیم عادل شیخ 1997 میں رکن سندھ اسمبلی رہے ہیں علیم عادل شیخ مسلم لیگ ن اور ق میں اہم عہدوں پر رہے ہیں علیم عادل شیخ مسلم لیگ ق میں یوتھ ونگ کے مرکزی صدر، اوورسیز کے صدر، سینئر نائب صدر کے عہدے پر بھی کام کرچکے ہیں علیم عادل شیخ نے کافی عرصہ سوڈان میں گزار اب وہ سوڈان سے واپس آکر سیاست میں سرگرم ہوگئے ہیں علیم عادل شیخ سوڈان کے کراچی میں اعزازی کونسل جرنل رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی نے کہا علیم عادل شیخ پارٹی کے لیے اہم اثاثہ ثابت ہونگے علیم عادل شیخ کو پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کرتے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ نیازی نے علیم عادل شیخ کو باضابطہ شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر علیم عادل شیخ نے ذہنی طور پر میں عمران خان اور تحریک انصاف کا سپورٹر تھا عمران خان نے سامراجی قوتوں کو للکار کر طویل عرصے سے پاکستان کی گردن میں موجود غلامی کا طوق اتارا ہے اس وقت پوری قوم کو باہر نکل کر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینا چاہیے میں اس جدوجہد میں عمران خان کے نظریاتی کارکن کی حیثیت سے باقاعدہ طور پر شامل ہوچکا ہوں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں وہ گھروں سے نکلیں اور عمران خان کا ساتھ دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…