اسلام آباد(آن لائن)عدم اعتماد ووٹنگ پرامن، بلا روک ٹوک کرانے کے لیے اپوزیشن نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا۔متحدہ اپوزیشن کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی جانب سے احسن اقبال اور مولانا غفور حیدری اسلام آباد ہائیکورٹ
پہنچے تو اس موقع پر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران قومی اسمبلی کو آئینی زمہ داری نبھانے سے نا روکا جائے متحدہ اپوزیشن اس حوالے سے پٹیشن آج فائل کرے گی۔جمعیت علماء اسلام (ف)کے مولانا غفور حیدری نے کہا بات چیت کا دروازہ کبھی بند نہیں کیا مگر اس صورتحال میں ممکن نہیں مسئلہ ہم نے تو پیدا ہی نہیں کیا تو کیسے بات چیت کریں حکومت نے ایسا ماحول پیدا کیا ہے جس سے اپوزیشن نے بھی تلوار نیام سے نکال لی ہے اب شاید تلوار کو میان میں ڈالنا مشکل ہوگاانشاء اللہ سیاسی طور پر ایسی تاریخی شکست دینگے کہ یہ یاد رکھیں گے فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا حکومت نے پارلیمنٹ لاجز میں دھاوا بولاوہاں خواتین اراکین اسمبلی تھیں انھیں بھی زد و کوب کیا گیا وزیراعظم عمران خان اور عمرانی ٹولہ مسلسل دھمکیاں دے رہا ہے عمرانی ٹولہ دھمکیاں دے رہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر ووٹ نہیں ڈالنے دینگے اسی طرح وہ 27 مارچ کو ایک پروگرام کرنا چاہتے ہیں وہ ایک ایم این ایز کو خوف وہراس کرنا چاہتے ہیں یہ تو کھلم کھلا ریاست کے اندر ریاست ہے اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔