اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایم کیوایم کی جانب سے دیئے جانے والے استعفوں کامعاملہ لٹک گیا۔جشن آزادی کی چھٹیوں اورسپیکرکی طرف پراسس پلیز کے احکامات کے بعد اب متحدہ کے استعفوں کے بارے میں سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق اس معاملے کو17اگست کودیکھیں گے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سپیکرقومی اسمبلی کے لئے لازم ہے کہ وہ متحدہ کے استعفے منظورکرنے کے لئے اسلام آبادہائیکورٹ کے 2015کے فیصلے کے پابند ہیں اس کے ساتھ ساتھ سپیکرکوآئین کے آرٹیکلز16،17اور18کے تحت استعفوں کومنظورکرنے کے پابند ہیں اوران کی پیروی کرناسپیکرقومی اسمبلی پرلازم ہے ۔