اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین لندن پہنچے تو حالت نازک تھی

datetime 14  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، آن لائن، این این آئی) جہانگیر ترین لندن پہنچے تو حالت نازک تھی، اس بات کا انکشاف جیو نیوز نے کیا ہے، یہ بات جہانگیر ترین کی رپورٹس دیکھنے والے ذرائع نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کو ڈاکٹرز نے فوری سفر سے منع

کردیا ہے اور ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور شوگر کیس میں نامزد ملزم جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، تاہم اب ان کی پاکستان واپسی مزید مؤخر ہوگئی ہے، کیوں کہ ڈاکٹرز نے انہیں فوری سفر سے منع کردیا ہے۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کو طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، اور اب جہانگیر ترین مزید 8 سے 10 دن برطانیہ میں قیام کریں گے۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی رواں ہفتے پاکستان واپسی متوقع تھی، پی ٹی آئی کے ناراض رہنما ان دنوں علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہے۔ذرائع نے کہا تھا کہ جہانگیر ترین کی واپسی کے بعد ترین گروپ کی جانب سے اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ترین گروپ کی آئندہ ہفتہ ہی ن لیگ کیساتھ ملاقات کا امکان ہے جبکہ ترین گروپ کی پرویز الٰہی سے بھی ملاقات ہوگی، ان اہم ملاقاتوں سے قبل ترین گروپ کا مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں سیاسی ملاقاتوں پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی تھی، جس میں مسلم لیگ ن اور ترین گروپ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…