جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

کراچی میں غیرمقامی افراد کے سیکنڈ ہینڈ موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد

datetime 12  مارچ‬‮  2022 |

کراچی (آئی این پی)کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے غیر مقامی افراد کے موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔

اس حوالے سے صدر کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کیڈا نے ایس او پی بنائی ہے، اب موبائل فون کی فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا، شہر کی تمام موبائل مارکیٹس کے دکاندار فیصلے کے پابند ہوں گے۔رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا، فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایس او پیز پر بہت زیادہ سختی کی ہے، اب تک تقریباً 10 سے 12 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ چکے ہیں، پولیس کے ذریعے موبائل فونز شہریوں کو واپس دلوائے گئے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…