لوئر دیر (این این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ان پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات پر کہا ہے کہ ’’اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیر ‘‘۔ جمعہ کو لوئر دیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنمائوں شہباز شریف ، مولانا فضل الرحمن ، آصف علی زر داری
اورنواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاکرپشن کے حوالے سے الزامات پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کی جائیدادوں کے حوالے سے سوال اٹھایا اور کہاکہ موجودہ حکومت میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ۔ انہوںنے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اپنی منجھی تھلے ڈانگ پھیر ۔