کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے مجلس عمومی کے اجلاس محمد ی مسجد میں زیر صدارت یونٹ کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی منعقد ہوا اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی نے حاصل کی اجلاس کا ایجنڈا یونٹ کے ناظم عمومی مولانا راز محمد محمد حسنی نے پیش کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا
کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی حکم پر لبیک کہتے ہوئے اپنے جانوں کو نچا ور کریں گے مرکزی صوبائی وضلعی جماعت کے فیصلوں کے منتظر رہیں گے اجلاس سے جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر توحیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر مولانا عبدالمنان سعادت نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفار اور مولانا محمد نسیم مدنی قاری عبدالخالق حاجی پایند خان مولانا نعمت اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی دفاع اور تحفظ کے لئے اپنے جانوں کے نذرانہ دے کر تحفظ کریں گے مولانا فضل الرحمان سے رشتہ روحانی ہے جمعیت علما اسلام کے لاکھوں کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی اشارہ کے منتظر ہیں پاکستان اور مولانا فضل الرحمان کی دفاع کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان مسلمہ کے عظیم ترجمان پاکستان کے غیور عوام کے امیدوں کا محور و مرکز ہے انھوں نیاسلام آباد پارلیمنٹ لاجز واقعہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ جنمیں مذمت کیا ہے اور کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی اور اسلام آباد انتظامیہ نے پارلیمنٹ کے تقدس کو پامال کیا ہے معزز اراکین قومی اسمبلی اور نہتے و پرامن انصار الاسلام کی بلاوجہ گرفتاری موجودہ حکومت کی بوکھلاہٹ کی واضح دلیل ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اپنا مسقبل تاریک نظر آرہا ہے اور اب عمران نیازی اور انکی ٹیم کے اوسان خطا ہوگئے چونکہ ہم جمہوریت اور امن پسند لوگ ہیں ہم قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کے وفادار سپاہی ہیں انکے ایک حکم اور اشارہ پر جان کی بازی لگانے سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو کمزوری سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں ورنہ انکو دن کے تارے دیکھادینگے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 20 بیس لاکھ کارکن پاکستان کی بقا اور سالمیت کے لئے بغیر وردی پاکستانی فوج ہے عوام کے جان ومال سے کھلنے والے نام نہاد حکمرانوں نے ملک اور اسلام دشمنی کا انتہا کردی ہے انہوں رات کو اسلام آباد واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انشااللہ مسقبل جے یو آئی کا ہے اور وقت آنے پر ان سب سے حساب لیاجائیگا ، انہوں نے اپنی اور دیار غیر میں رہنے والے تمام ساتھیوں کی طرف سے قائد جمعیتہ مولانا فضل الرحمن کو ہر قسم کی قربانی اور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہمارا جینا مرنا جے یو آئی کے ساتھ ہے آخر میں جمعیت علما اسلام کے رہنما حاجی محمد نبی عبدالغنی شاہ ولی سردار ولی اور گل آغا حافظ اللہ دادکے جانب سے تمام شرکا اجلاس کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ دیا گیا آخر میں یونٹ کے نائب امیر چہارم مولانا عبدالرزاق کی بتھیجے کے وفات پر تعزیت کی گئی۔