لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس چھاپوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر کوئی غیر شخص سپیکر کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہوسکتا،آئی جی جی پولیس اسلام آباد نے غیر قانونی حکومتی احکامات مان کر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ مطالبہ ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس اخلاقی طور پر عہدہ چھوڑ دیں، سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ ہے کہ اس واقعے کا ازخود نوٹس لے۔