جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے جاملے،وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)ن لیگ کے 6 ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے جاملے، لیگی ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں ملاقات کرکے حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان تحریک عدم اعتماد کے خلاف سرگرم ہیںاور آج لاہور میں موجود ہیں جہاں ان کی پارٹی رہنماؤں، اتحادیوں اور دیگر سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

روزنامہ مشرق کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے ٹویٹر کے مطابق وزیراعظم سے آج لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے 6 اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی اور بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید لوگوں کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے دیگر اراکین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی توجہ اسلام آباد پر مرکوز رکھیں۔اس موقع پر وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا جو کہ جلد منعقد کیا جائے گا۔دوسری جانب )پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء کا اہم اجلاس ہوا جس میں اتفاق کیا گیا کہ یقین دہانیوں کاوقت گزرچکا، حکومت اب عملی اقدامات کرکے دکھائے۔ذرائع کے مطابق اتحادی وفاقی وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں روبینہ عرفان کیلاج میں ہوئی، وزراء کی ملاقات 45 منٹ جاری رہی اور اس دوران تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔ذرائع کے مطابق اتحادی وفاقی وزراء نے مؤقف اپنایا کہ ہر مشکل وقت میں حکومت کی بلامشروط حمایت کی، تحفظات کے باوجود بجٹ میں بھی منظوری کیلئے حمایت کی، حکومتی رویے کے باعث ان کے اپنے ارکان اب ساتھ نظر نہیں آرہے۔ذرائع کے مطابق اتحادی وفاقی وزراء نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ روز جو ہوا درست نہیں ہوا،معاملات کو خوش اسلوبی سے بھی حل کیا جاسکتا تھا۔ملاقات میں طارق بشیر چیمہ، مونس الٰہی اور زبیدہ جلال بھی شریک ہوئے جس میں اتحادیوں کا آپس میں رابطے میں رہنے پر اتفاق ہوا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بطور اتحادی ہمیں صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے، حکومتی جماعت نے جو بھی وعدے کیے، پورے نہیں کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…