جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عالمی پابندیاں، فِچ ریٹنگز نے روس کے جلد دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) دنیا کی بڑی ریٹنگ کمپنی نے روس کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا بھر کے ممالک کے قرضوں اور ان کے وسائل سے متعلق ریٹنگ جاری کرنے والی بڑی کمپنی فِچ ریٹنگز نے خبردار کیا ہے کہ روس جلد اپنے قرضوں کے باعث دیوالیہ ہو سکتا ہے۔

کمپنی نے دعوی کیا کہ قرضوں کے باعث روس کے ضمانتی بونڈز کی قدر کو بی کیٹیگری سے مزید نیچے گرا کر انہیں سی یعنی جنک کیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔فچ ریٹنگ نے روس کی سب سے نچلی سطح پر درجہ بندی کی ہے جبکہ اس سے ایک روز قبل اس کے سرمایہ کاری کے درجے کو بھی کم کر دیا تھا۔یوکرین پر حملے کے نتیجے میں عائد کی جانے والی معاشی پابندیوں کے باعث روس کو قرض کی رقم ادا کرنے کی اہلیت پر لگنے والا ایک اور دھچکا ہے۔ رواں ہفتے روس نے بھی کہا تھا کہ اس کے قرض ادائیگی کے معاہدے عائد کردہ معاشی پابندیوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔فِچ ریٹنگز کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکہ اور برطانیہ نے روس سے خام تیل کی درآمد پر پابندی عائد کر دی جبکہ یورپی ممالک نے بتدریج روس کے ذرائع توانائی یعنی خام تیل اور گیس پر انحصار ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…