نئی دہلی (این این آئی) روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کے معاملے پر ایک پاکستانی طالبہ کو بھارتی حکام کی جانب سے ریسکیو کیے جانے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے جنگ زدہ یوکرین میں پھنسی پاکستانی طالبہ اسمہ شفیق کو مغربی یوکرین پہنچایا ہے جہاں سے انہیں یوکرین سے انخلا میں مزید مدد فراہم کی جائے گی اور وہ جلد اپنے خاندان کے افراد سے ملیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی طالبہ کی جانب سے محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر بھارتی سفارت خانے اور بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔