ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف ،آصف زرداری نے خرید و فروخت کیلئے بوریوں کے منہ کھول دئیے،بڑا دعویٰ

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اورآصف زرداری نے خرید و فروخت کے لئے بوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں لیکن ان کا ناکام ہونا نوشتہ دیوار ہے، یہ لوٹ مار کے اپنے پیسے سے ممبران کو پیشکش نہیں کر رہے بلکہ اپنے حواریوں کے ذریعے سرمایہ کاری کر رہے ہیں

جنہیں حکومت میں آنے کے بعد کرپشن کی کھلی چھوٹ کے ذریعے واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، وزیر اعظم عمران خان ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور ان شا اللہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شریف برادران ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کرپشن کاکاروبار کرتے ہیں او رجب بھی ان کے مفادا ت کو ٹھیس پہنچے گی یہ اکٹھے ہو جائیں گے اور ساڑھے تین سال میںقوم نے اس کے کئی ٹریلر دیکھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سویلین بالا دستی، جمہوریت ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے اور دکھ کے ساتھ یہ کہتے نہیں تھکتی تھی کہ یہاںکوئی بھی وزیر اعظم مدت پوری نہیں کر سکا اور آج اپنے مفادات کے لئے ان سب نعروںکو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ (ن) اور پیپلز پارٹی والے نورا کشتی لڑتے تھے لیکن پہلی بار ان کے مقابلے میں عمران خان کی صورت میں نڈر اورجراتمند لیڈر آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب وزیر اعظم نے پاکستان کی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کا علم بلند کیا تو اس دن سے سازشوںمیں تیزی آ گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…