جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ، ایرانی وزیر خارجہ

datetime 13  اگست‬‮  2015 |
Iran’s Foreign Minister Mohammad Javad Zarif

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اقتصادی ، معاشی امور پر تعاون بڑھائیں گے ، خطے میں امن و امان کیلئے ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دونوں ممالک ملکر کردار ادا کر رہے جسے آگے بڑھایا جائے گا، ا اقتصادی اور دیگر شعبوں میں بھی تعاون کے خواہاں ہیں ،افغان مصالحتی عمل میں ایران اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے ، علاقائی صورتحال پر توجہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، ایران اور افغانستان خطے میں امن وامان کی بہتری کیلئے ملکر کام کرسکتے ہیں ، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں ، ، پاکستانی دوبارہ آکر اچھا لگا ہے ، پاکستانی عوام کے پیار کا شکر گزار ہوں ، وزیر اعظم پاکستان سے دو طرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی ہے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹمی معاہدے پر مبارکباد دی ہے ، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے ، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عمل کرنا چاہتے ہیں ،دونوں ممالک کے درمیان بہترین روابط قائم ہیںدریں اثناءوزیرا عظم میاں محمد نواز شریف کی ایرانی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں گیس پائپ لائن سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے ، ایک روز ہ دورے پر اسلام آباد میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم ہا?س میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق آج ہونے والی اس اہم ملاقات میں خطے کی سلامتی ، افغان مصالحتی عمل سمیت خصوصاً گیس پائپ لائن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں ترقی کا عمل تیز ہوگا، پاکستان ایران کے ساتھ معاشی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کیلئے ہر دم تیار ہے



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…