راولپنڈی (این این آئی)شایقین کرکٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیا ء کی دوگنا قیمتیں حاصل کر نے پر پھٹ پڑے ۔ شائقین نے بتایاکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوگنے داموں پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں،مارکیٹ ریٹ پر 30 روپے والا
جوس کا ڈبہ 60 روپے میں بیچا جارہا ہے جبکہ مارکیٹ ریٹ پر 60 روپے کی پانی کی بوتل سو سے زائد روپے میں بیچی جارہی ہے اور اسٹیڈیم میں بریانی کی پلیٹ 200 روپے سے کم نہیں ملی ۔ ذرائع کے مطابق شایقین کرکٹ کو اپنے ساتھ اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء لیجانے کی اجازت نہیں۔