اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاحال انہوں نے کسی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔کچھ دن قبل عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ
وہ اپنی تیسری اہلیہ کو خود شوبز میں متعارف کرائیں گے اور انہیں رمضان شو میں ساتھ لے کر آئیں گے۔عامر لیاقت حسین نے عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر وہ اہلیہ کو ‘اردو فلکس’ کے ڈراموں میں بھی ایک ساتھ لے آئیں۔اگرچہ عامر لیاقت حسین نے عندیہ دیا تھا کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کو خود اپنے ساتھ رمضان شو میں لے کر آئیں گے تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ رواں برس کسی چینل پر شو کرنے جا رہے ہیں یا نہیں۔اب انہوں نے واضح کیا ہے کہ تاحال انہوں نے کسی ٹی وی چینل پر کوئی رمضان شو یا ٹرانسمیشن کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔عامر لیاقت حسین نے تیسری بیوی کے ساتھ رمضان شو کرنے سے متعلق ویب سائٹ کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ تاحال انہوں نے کوئی رمضان شو کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔عامر لیاقت حسین نے حیران کن طور پر تیسری بیوی کے ساتھ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا بھی قرار دیا اور اپنی ہی ہی کہی ہوئی بات سے مکر گئے۔عامر لیاقت حسین نے وضاحت کی کہ وہ تیسری بیوی کو کسی بھی رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ لے کر آئیں گے اور وہ ان کے ساتھ سیٹ پر موجود ہوں گی مگر وہ اسکرین پر نظر نہیں آئیں گی۔انہوںنے کہا کہ ان کی بیوی مکمل طور پر گھریلو خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاحال انہوں نے کوئی رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیاکیوں کہ وہ اپریل میں ایک انٹرنیشنل اینیمیٹڈ فلم میں ڈبنگ کے کام میں مصروف ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت نے خود سے 33 سال کم عمر سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی۔